جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

گورنرراج یاایمرجنسی ؟پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کا نیا پلان بھی بنا لیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کے معاملے پر سیاسی صورتحال میں تیزی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ اور ممکنہ وفاقی اقدامات سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اجلاس میں صوبائی حکومت کے خلاف وفاقی سطح پر ممکنہ کارروائی اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ مراحل پر بھی غور کیا گیا۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی جنوبی اضلاع سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ منصوبے کے تحت مارچ کئی ہفتوں پر محیط سیاسی سرگرمیوں کے بعد اسلام آباد کی جانب بڑھے گا، تاہم حتمی پڑاؤ کے مقام کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی اور سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ صوبائی حکومت کے خلاف وفاقی سطح پر کوئی اقدام کیا گیا تو اس کا جواب عوامی احتجاج کے ذریعے دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کیا گیا تو گورنر ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔دوسری جانب ممکنہ وفاقی اقدام کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے قانونی ٹیم تشکیل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پارٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئینی اور قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے مختلف آپشنز پر غور کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا اعلان برقرار رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…