اسلام آبا د (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے رہنماء اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں،
بانی پی ٹی آئی سے اختلاف کے باوجود ان کی خواتین کی گرفتاری کے حق میں نہیں ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کی تربیت میں یہ شامل نہیں کہ وہ کسی عورت کو جیل میں رکھے، نواز شریف اگر انتقامی ہوتے تو پرویز مشرف کیلئے معافی کا اعلان نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کیسز کا جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔



















































