اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار و فلمساز سہیل خان نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کے بعد سامنے آنے والی

قیاس آرائیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک یا کسی بھی قسم کی فیٹ برننگ دوا استعمال نہیں کی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سہیل خان نے وزن گھٹانے والی ادویات کے استعمال سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جسمانی تبدیلی کے پیچھے کسی دوا کا ہاتھ نہیں۔ ان کے مطابق رئیلٹی شو ’الائنس‘ میں شرکت کے آغاز کے دوران انہیں پیٹ کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ان کے کھانے پینے کے معمولات بھی متاثر ہوئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ان کا پہلا رئیلٹی شو تھا، اس لیے ابتدائی دنوں میں انہیں نئے ماحول میں کچھ گھٹن اور بے آرامی محسوس ہوئی۔ تاہم دیگر شرکا کے تعاون اور دیکھ بھال کے باعث وہ تقریباً پانچ ہفتے تک شو کا حصہ رہے۔

سہیل خان کے مطابق شو کے مختلف چیلنجز میں فعال رہنے اور خود کو متحرک رکھنے کے لیے انہیں اپنی خوراک پر خاص توجہ دینا پڑی۔ کھانے پینے میں احتیاط اور مسلسل سرگرمی کے نتیجے میں ان کا وزن بتدریج کم ہوتا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ شو کے دوران ان کا مجموعی وزن تقریباً 12 کلو کم ہوا، جس کا ذکر وہ اپنے بھائی سلمان خان کی شو میں شرکت کے دوران بھی کرچکے ہیں۔

شو کے اختتام پر سہیل خان کی جسمانی ساخت میں واضح تبدیلی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جبکہ کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ شاید انہوں نے وزن کم کرنے والی ادویات کا سہارا لیا ہے۔

تاہم سہیل خان نے ان تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ 12 کلو وزن کم کرنے کے لیے نہ اوزیمپک استعمال کیا اور نہ ہی کسی فیٹ برنر کا سہارا لیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…