پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

گرل فرینڈ کو میچ کے دوران میسج کرنا کرکٹر کو مہنگا پڑ گیا

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کے انسدادِ بدعنوانی اور سیکیورٹی یونٹ نے تمل ناڈو کے ایک نوجوان کرکٹر کو میچ کے دوران ڈگ آئوٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک لاکھ بھارتی روپے جرمانہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ کرکٹر نے تمل ناڈو پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران ڈگ آئوٹ میں موبائل فون کے ذریعے اپنی گرل فرینڈ کو پیغامات بھیجے۔ کھلاڑی پر کسی قسم کی بدعنوانی کا الزام عائد نہیں کیا گیا، تاہم میچ کے دوران کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے علاقے میں موبائل فون کا استعمال ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا اس لیے کہ ابھی انویسٹی گیشن جاری ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ کھلاڑی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتا ہے اور گزشتہ سال رنجی ٹرافی میں تمل ناڈو کی جانب سے دو نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے ابتدا میں کھلاڑی پر دو سال کی پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا تاہم جرم سنگین نوعیت کا نہ ہونے کے باعث سخت کارروائی کے بجائے ایک لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ کیا گیا۔ضابطے کے تحت کھلاڑیوں اور زیادہ تر معاون عملے کو میچ کے دوران اپنے موبائل فون بند کرکے جمع کرانا ہوتا ہے جبکہ میچ سے متعلق معلومات کے لیے صرف نامزد تجزیہ کار کو مخصوص مقام پر کمپیوٹر استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…