ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

رونالڈو نے شاہانہ تقریب کے بجائے گھر میں شادی کیوں کی؟ تصاویر دیکھ کر سب حیران

datetime 18  اگست‬‮  2026 |

بیونس آئرس (این این آئی)پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی منگیتر جارجینا روڈریگز نے گھر پر سادگی سے شادی کے بعد مستقبل میں ایک شاندار تقریب منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے 11 اگست کو پرتگال میں واقع اپنے گھر کے ڈرائنگ روم میں شادی کی، جس میں ان کے بچوں کے علاوہ کوئی مہمان شریک نہیں تھا۔ جوڑے نے یہ شادی اپنی پہلی ملاقات کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کی، جو 2016 میں میڈریڈ کے ایک اسٹور میں ہوئی تھی۔جارجینا روڈریگز نے برطانوی فیشن میگزین ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ مصروف شیڈول کے باعث دونوں نے فوری طور پر گھر میں ایک سادہ تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔جارجینا کے مطابق مستقبل میں ہم خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں ایک بڑی شادی کی تقریب منعقد کریں گے تاکہ اس خوشی کو سب کے ساتھ مل کر منایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ایک بہت بڑے محل، شاہی بگھی، لمبے عروسی لباس اور ہیروں سے جڑے تاج کے ساتھ بڑی شادی کا خواب دیکھا کرتی تھی، تاہم وقت کے ساتھ میری ترجیحات بدل گئیں۔جارجینا نے کہا کہ اب میں بڑی اور شاندار شادی کے بجائے اپنے ساتھی اور بچوں کے ساتھ گھر میں ایک نجی اور پرسکون تقریب کو ترجیح دیتی ہوں۔شادی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز تقریباً 1گھنٹے کا سفر کر کے پرتگال میں واقع شرائن آف آور لیڈی آف فاطمہ بھی گئے، جہاں انہوں نے حاضری دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…