کراچی میں مبینہ ٹاؤن تھانے پر دستی بم حملہ
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مبینہ ٹاون تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا ،بم تھانے کے مرکزی دروازے پرپھینکا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ابو الحسن اصفہانی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔