لاہور (نیوزڈیسک) بڑا حکم جاری،، تمام سیکورٹی ادارے ہائی الرٹ،لاہور میں فوج کی جانب سے کومبنگ آپریشن کے عندیہ کے بعد لاہور پولیس نے تیاریاں مزید تیز کر دیں، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہدایت ملتے ہی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پورے ملک میں کومبنگ آپریشن کرنے بارے فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کا مقصد شہر میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے۔ کومبنگ آپریشن پاک فوج دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے کرے گی۔ پولیس حکام کے مطابق وہ پہلے بھی شہر میں سرچ آپریشنز اور کومبنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم حکومت کی جانب سے آپریشن کو وسیع پیمانے پر کرنے کے احکامات ملتے ہی یہ عمل شروع کر دیا جائے گا۔