ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک نادرا نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی ہے جس کے تحت 10 سال تک عمر کے بچوں کا ب فارم اب ای سہولت مراکز سے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔

نادرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق والدین اپنے قریبی ای سہولت فرنچائز پر جا کر بچے کا ب فارم بنوا سکتے ہیں۔ اس کے لیے یونین کونسل سے جاری شدہ پیدائش کا سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانا ضروری ہوگا۔نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قریبی ای سہولت مرکز کے بارے میں معلومات نادرا کی ویب سائٹ پر دستیاب فہرست سے حاصل کر سکتے ہیں، جہاں تمام فرنچائزز کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔دوسری جانب نادرا نے قومی شناختی نظام کو مزید مضبوط اور درست بنانے کے لیے ایک اہم اقدام بھی مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سول رجسٹریشن کے ریکارڈ کو قومی شہری ڈیٹا بیس کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایسے افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں جو سرکاری ریکارڈ میں متوفی درج تھے۔

نادرا کے مطابق نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ رولز کے تحت مجموعی طور پر 42 لاکھ شناختی کارڈز منسوخ کیے گئے۔ ان افراد کی وفات کا اندراج تو صوبائی اداروں میں ہو چکا تھا لیکن نادرا کے ریکارڈ کو بروقت اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا تھا۔

ادارے کے مطابق حالیہ اقدامات کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ افراد کے لواحقین نے خود بھی متوفی عزیزوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرانے کے لیے نادرا سے رجوع کیا، جبکہ بڑی تعداد میں ایسے شناختی کارڈ بھی فعال پائے گئے جو سول رجسٹریشن نظام میں وفات کے اندراج کے باوجود منسوخ نہیں کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…