جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

پشاورکے ’’چوہے ‘‘امریکہ پہنچ گئے ! واشنگٹن پوسٹ کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پشاورکے ’’چوہوں کے تذکرے ‘‘امریکہ پہنچ گئے ! واشنگٹن پوسٹ کے حیرت انگیز انکشافات،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپور ٹ میں کہا ہے کہ پشاور میں ایک ماہ کے دور ان خطرناک چوہوں نے 400افراد کو کاٹ لیا ہے ٗ چوہوں کی وجہ سے پیداہونے والا صحت عامہ کا بحران ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ٗچوہوں سے تنگ افراد ’’ گو چوہا گو ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ چوہوں کو تلف کر نے کی مہم پر محکمہ صحت اور محکمہ صفائی کے حکام میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا ٗ چوہوں کی تلفی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کر نے لگے ۔امریکی اخبار کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ترجمان جمیل شاہ نے بتایا کہ یکم اپریل سے لیکر 3مئی تک چوہوں کے کاٹے ہوئے 423مریض ہسپتال لائے گئے ٗ صرف منگل کے روز ہسپتال لائے جانے والے متاثرین کی تعداد 23تھی ترجمان کے مطابق چوہوں کے کاٹنے سے متاثر افراد میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تقریباً دس لاکھ آبادی والے شہر پشاور میں ہر اڑھائی ہزار شہریوں میں سے ایک چوہوں کا شکار بن چکا ہے اس کے مقابلے میں نیویارک جیسے 80لاکھ آبادی والے شہر میں چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد سالانہ 100کے لگ بھگ ہوتی ہے اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ پشاور کے غریب افراد سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں جن کی اکثریت چوہوں کا نشانہ بنتی ہے ٗ پشاور کے مکینوں کا اس صورتحال پر غم و غصہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ حکام نے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے جلد بازی اور بغیر سوچے سمجھے چوہوں کو مارنے پر25 روپے فی چوہا انعام کا اعلان کیا ہے اور مسئلہ سے نمٹنے میں ناکامی پر خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کا مذاق اڑایا جارہا ہے اس سلسلہ میں پشاور کے مکین احتجاجی مظاہرے بھی کر چکے ہیں جس کے دوران انہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی چوہامار مہم کے مسئلہ سے نمٹنے پر ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ’’گو چوہاگو‘‘کے نعرے لگائے۔ترجمان نے اعتراف کیا کہ چوہوں کو تلف کرنے کی مہم پر محکمہ صحت اور محکمہ صفائی کے حکام میں تنازعہ چل رہاہے جو چوہوں کی تلفی کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پشاور شہر میں چوہے اس قدر زیادہ ہیں کہ ہسپتا ل بھی ان سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کے زچہ بچہ کے شعبہ کو چوہوں سے پاک کرنا سب سے اہم ہے کیونکہ زیادہ ترنومولود بچے ہی چوہوں کا شکار بنے ہیں جبکہ گزشتہ سال چوہوں سے آٹھ بچے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…