جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

لاہور میں اخلاقی اقدار کاجنازہ نکل گیا،نوجوان کاانتہائی اقدام

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کے علاقہ شمالی چھاؤنی میں دوستی نہ کرنے پر لڑکے نے مشتعل ہو کر لڑکی کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مردوں کی جانب سے خواتین کی حفاظت تو درکنار خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر معصوم خواتین کو نشانہ بنانے اور حملہ کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔شمالی چھاؤنی کے رہائشی لڑکے نے اپنی محلہ دار لڑکی کو دوستی کی پیشکش کے ساتھ موبائل نمبر بھجوایا لیکن لڑکی نے پیشکش اور نمبر دونوں مسترد کردیئے۔ لڑکی کا انکار لڑکے کی نام نہاد انا کو گوارانہ ہوا ۔ لڑکا آپے سے باہر ہو گیا اور لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 22سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔زخمی لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں کس جس کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ منگل کے روز بھی بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس مین نامعلوم لڑکوں نے ایک لڑکی کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کردیا تھا ۔زخمی لڑکی کو سروسز ہسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…