لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان کوبڑے مسئلے میں اُلجھانے کی تیاریاں،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنے اور حکومت کو دھمکیاں دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔معروف قانون دان اے کے ڈوگر کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ سڑک بندکرنے اور عوامی امن خراب کرنے و الوں کو روکا جائے جبکہ احتجاج کے ذریعے سڑک بند کرنا عوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے کے مترادف ہے۔اس کے ساتھ آئین کے مطابق منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کے اقدامات یا اعلان غیر آئینی ہیں تاہم عمران خان مسلسل منتخب حکومت کو گھر بھیجنے کی دھمکی آمیز تقاریر کر رہے ہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔