جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کی وکالت میں ایاز صادق بھی نکل پڑے،حیرت انگیز مثالیں دے ڈالیں

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں صرف وزیر اعظم نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ قرضے معاف کروانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، عمران خان کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی نئی بات نہیں ، انہیں اپنے لوگوں کو تربیت دینی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ شور مچانے والے شور مچاتے رہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی ۔ حکومت عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے فلاحی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ 2018ء میں لوڈ شیڈنک کا بھی خاتمہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری کرر ہے ہیں ۔اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ پورے ملک خصوصاً لاہور کی عوام کے لئے تحفہ ثابت ہو گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں صرف وزیر اعظم نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ قرضے معاف کروانے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کوئی نئی بات نہیں ، ڈی چوک میں بھی خواتین سے بدتمیزی کی گئی اس کے بعد ایف نائن پارک میں بھی یہی کچھ ہوا ۔ لاہو رمیں جلسے کے دوران پولیس نے اپنی ہمت سے بڑھ کر پروٹیکشن دی اور جہاں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا وہاں پی ٹی آئی کی اپنی سکیورٹی موجود تھے ۔ اس لیے انہیں اپنے لوگوں کو تربیت دینی چاہیے ۔ اپنے انتخابی حلقہ میں سرکاری سکول کی تین سال سے بندش سے متعلق سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ بچوں کی تعداد کم ہونے پر سکول کو بند کیا گیا ۔ جس سکول میں بچوں کی تعداد کم ہو گی اسے بند کر دیا جائے گا ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…