جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کی تعداد میں اضافہ،پاکستان دیواربن گیا

datetime 4  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے کہاہے کہ اہم ترین ادارے کے مستقل ارکان کی بجائے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے پینل میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے پرزور دلائل دیئے اور کہا کہ اہم ترین ادارے کے مستقل ارکان کی بجائے غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ اس ادارے میں دنیا کے زیادہ سے زیادہ حصوں کی نمائندگی ہو سکے۔ اس کے برعکس بھارتی مندوب سید اکبر الدین نے جب سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی حمایت میں بھارتی موقف پیش کیا تو اجلاس کے شرکاء نے ان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ٗپاکستانی ٹیم کے ایک رکن نے سوال کیا کہ جب کونسل کے مستقل ارکان میں اختلافات کے نتیجہ میں کئی بین الاقوامی امور پر پیشرفت تعطل کا شکار ہے کونسل کے مستقل رکنیت کے خواہاں 4ممالک بھارت ‘ جاپان ‘ برازیل اور جرمنی سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلے کونسل کی مستقل رکنیت کے لئے معیار طے کریں۔ انہوں نے بھارتی مندوب سے مطالبہ کیا کہ پہلے وہ سلامتی کونسل میں توسیع کے حوالہ سے مذاکرات کی حد تک تو شفافیت کا مظاہرہ کریں اور ایل 69- نامی گروپ کی فہرست فراہم کریں جو سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کررہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ایل 69 گروپ درحقیقت 42ارکان پر مشتمل ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…