اقتصادی بحران کے باعث سوڈان 13سفارتخانے بند کرنے پر مجبور
خرطوم(این این آئی)اقتصادی بحران نے سوڈان کو اپنے 13سفارتخانے بند کرنے پر مجبور کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی صدر عمر البشیر نے 13 سفارتخانے بند کرنے اور سفارتکاروں کی تعداد 7سے ایک پر لانے کا فیصلہ جاری کردیا۔ یہ فیصلہ سوڈانی وزیر خارجہ ابراہیم غندور کی برطرفی کے چند روز بعد کیا گیا ہے