میڈرڈ(این این آئی)اسپین کے سیاسی عدم استحکام کے شکار علاقے کاتالونیا کے علیحدگی پسند لیڈر کارلیس پوج ڈیمونٹ جرمنی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنی اگلی منزل بیلجیم کے لیے روانہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کارلیس پوج ڈیمونٹ کی روانگی ایک جرمن عدالت کی جانب سے اْنہیں
ہسپانوی تحویل میں نہ دینے کے فیصلے کے بعد آئی عمل میں آئی ۔انہوں نے روانگی کے وقت کاتالونیا کے موجودہ صدرکِم ٹوررا کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پوج ڈیمونٹ نے کہا کہ وہ براعظم یورپ کے ا?خری کونے تک پہنچ کر کاتالونیا کے انصاف پر مبنی حق کا دفاع کریں گے۔