پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف نے موروثیت کاخاتمہ کردیا،عالمی میڈیا کے کپتان کی کامیابی پر تبصرے جاری،عمران خان کے سامنے پہلا کونسا ہدف رکھ دیا؟

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی )امریکہ کے ذرائع ابلاغ پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کررہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کردیاہے۔عالمی خبررساں ادارے ’’بلوم برگ ‘‘نے ایک مراسلے میں کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے عمران خان کے عزم نے رائے دہندگان کومتاثر کیا۔

مراسلے میں کہاگیا کہ سابق کرکٹ کپتان سے بدعنوانی کے خلاف یلغار کی علامت بننے والے کی فتح نے نوازشریف کی مسلم لیگ (ن)اوربلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی کے عشروں پر محیط بارباراقتدار پرگرفت کاخاتمہ کردیاہے۔خبررساں ادارے نے کہا کہ عمران خان نے بدعنوانی کے خلاف مسلسل مہم کی قیادت کی ہے۔مراسلے میں مزید کہاگیا کہ تحریک انصاف کے رہنما نے پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہر کیاہے تاہم ان کی جماعت کو سب سے پہلے ایک بڑے مالیاتی بحران سے نمٹنا ہوگا۔’’نیویارک ٹائمز ‘‘نے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو ایک ایسے شخص کی حیران کن فتح کا نام دیا ہے جس نے اپنا زیادہ تر سیاسی کیریئر پاکستانی سیاست کی انتہائی نچلی سطح پرگزاراہے۔روزنامے نے کہاہے کہ اگلی حکومت کاسب سے پہلاہدف کرنسی بحران سے نمٹنا ہوگا۔ایک بڑے امریکی جریدے ’’وال سٹریٹ جرنل ‘‘نے کہاہے کہ عمران خان عوامی خدمت کو بہتر بنانے کا ایک ایسا مقامی ایجنڈا سامنے لائے ہیں جس میں تعلیم کی فراہمی اور ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں جومعاشی ترقی اور تصرفات میں اضافے کاتقاضا کرتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…