پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیو ز ڈیسک)معروف اداکار عدیل ہاشمی نے پہلی مرتبہ اپنے بچپن کے ایک انتہائی تکلیف دہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایک حساس اور اہم سماجی مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔عدیل ہاشمی کے مطابق ساتویں جماعت کے دوران انہیں اپنے ہی اسکول میں سینئر طلبہ کی جانب سے جنسی ہراسانی اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ کئی برس تک اس اذیت میں مبتلا رہے مگر خوف، الجھن اور رہنمائی کی کمی کے باعث کسی کو بتانے کی ہمت نہ پیدا کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں انہیں یہ بھی علم نہیں تھا کہ ایسے واقعات پر کس سے بات کی جائے یا مدد کیسے مانگی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اُن کے والد نے پرورش کے دوران بہت سہولتیں اور محبت دیں، تاہم اس طرح کی حساس باتوں پر گفتگو کرنے یا بچوں کو اپنی حفاظت کے بارے میں آگاہی دینے کا رواج نہیں تھا، اسی وجہ سے وہ اس صدمے کو برسوں دل میں چھپائے رہے۔عدیل ہاشمی کے مطابق والد بننے کے بعد ان کی سوچ بدلی۔

جب ان کا بیٹا اسکول جانے لگا تو انہوں نے اس کے ساتھ ابتدا ہی سے اعتماد اور بات چیت کا ماحول قائم کیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کھل کر پوچھا کہ کیا کوئی بچہ یا بڑا اسے تنگ کرتا ہے؟ اور اسے یہ احساس دلایا کہ اگر کبھی بھی کوئی مسئلہ پیش آئے تو وہ بلا جھجھک مجھے بتائے۔ ان کے مطابق بچوں کو یہ سکھانا ضروری ہے کہ وہ بول سکیں، مگر اس سے زیادہ ضروری ہے انہیں یہ یقین دلانا کہ گھر میں کوئی موجود ہے جو ان کی بات سننے اور سمجھنے والا ہے۔

یہی احساس انہیں حفاظت اور اعتماد فراہم کرتا ہے۔اپنے ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے عدیل ہاشمی نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ وہ زمانہ گزر گیا ہے۔ اگرچہ وہ واقعات آج بھی دردناک یادوں کی شکل میں موجود ہیں، تاہم میں انہیں اپنی زندگی کا ایک بند اور پیچھے چھوڑا ہوا باب سمجھتا ہوں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…