منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

1 کروڑ روپے تک کا قرضہ : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کم لاگت ہاؤسنگ پروگرام میرا گھر میرا آشیانہ کے تحت قرض کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر ایک کروڑ روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا، جس میں معیشت اور ہاؤسنگ شعبے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پیش کی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی نئی حد مقرر کی گئی۔کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ اسکیم کے تمام مستفیدین کے لیے شرح سود یکساں طور پر 5 فیصد ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری شدہ قرضوں کو بھی اسی نئی شرح پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

اعلامیے کے مطابق تھر کول ریل لنک منصوبے کے لیے 6.6 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد مقامی کوئلے کی پاور پلانٹس تک ترسیل کو بہتر بنانا ہے۔ مزید برآں، بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے 7.8 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات نہ صرف ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دیں گے بلکہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں بھی بہتری لا کر مجموعی معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…