بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

ایران کا ابوظبی پر حملہ،یو اے ای نے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)متحدہ عرب امارات نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد واضح کیا ہے کہ اسے اپنی سلامتی کے دفاع اور جواب دینے کا ’’مکمل اختیار‘‘ حاصل ہے۔

یو اے ای کی وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ملک پر ایرانی بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، تاہم فضائی دفاعی نظام نے متعدد میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے۔ حکام کے مطابق ابوظبی کے ایک رہائشی علاقے میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے مالی نقصان ہوا جبکہ ایشیائی نژاد ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔وزارت نے اس کارروائی کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں، سرکاری تنصیبات اور قومی اداروں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے اقدامات خطے میں خطرناک کشیدگی کو جنم دیتے ہیں اور عام شہریوں کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

اماراتی حکام نے اسے قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنی سرزمین کے تحفظ اور ممکنہ خطرات کے تدارک کے لیے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے، اور ملک کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔دوسری جانب بحرین نے بھی اپنی حدود میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ’’غداری‘‘ قرار دیا ہے۔ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو مملکت کی خودمختاری اور سلامتی کے منافی ہیں۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…