تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اْسامہ بن لادن کے سابق ذاتی محافظ سامی العیدودی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس کی انسداد دہشت گردی پولیس کے ترجمان سفیان السلیتی نے بتایا کہ حال ہی میں جرمنی سے نکالے
جانے والے بن لادن کے سابق محافظ سامی العیدودی کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔گذشتہ روز العیدودی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کی موجودگی میں کہا کہ ملزم پرعاید کردہ کوئی کا الزام ثابت نہیں ہوسکا ، تاہم رہائی کے باوجود تیونسی حکام العیدودی سے پوچھ گچھ کرسکتے ہیں۔