ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج نے ہفتے کے روز سوڈان کے 1400 عازمین حج پر مشتمل حجاج کے قافلے کا جدہ میں استقبال کیا۔ سوڈان کے عازمین حج سمندر کے راستے جدہ پہنچے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق رواں موسم حج کے موقع پر سوڈان کے حجاج کا یہ پہلا قافلہ ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج کے حکام نے خادم الحرمین الشریفین اور حکومت کی طرف سے سوڈانی عازمین حج کا خیر مقدم کیا۔جدہ گونرری کے محکمہ حج کے ڈائریکٹر انجینیر
مروان السلیمانی، بندرگاہ کے ڈائریکٹر عطیہ الزھرانی، سیکیورٹی انچارج بریگیڈیئر حسن الشھرانی، عرب ممالک کے حج وطواف کونسل کے رْکن عبدالرزاق سعید حسنین، سعودی عرب میں سوڈان کے قونصل جنرل عوض حسین زروق، سوڈانی سفارت خانے کے معاون برائے حج امور احمد سرالختم اور جدہ قونصل خانے کے معاون سفیر حسن سوار الذھب نے استقبال کیا۔سوڈان کے عازمین حج کے سعودی عرب پہنچنے پر نہ صرف اس ان کا شاندار استقبال کیاگیا بلکہ عازمین حج میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔