منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے پاک بھارت سنسنی خیز میچ میں قومی اوپنر صائم ایوب نے ایک ناخوشگوار ریکارڈ اپنے نام درج کرا لیا۔میچ کے آغاز پر صائم ایوب نے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی پہلی ہی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند سیدھی جیسپریت بمراہ کے ہاتھوں میں چلی گئی، اور وہ صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔یہ صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ساتواں ’’ڈک‘‘ ہے، جس کے بعد وہ سب سے زیادہ بار صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ اس فہرست میں ان کے ساتھ بابر اعظم، محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی سات سات مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق عمر اکمل اس فہرست میں سرفہرست ہیں جو 84 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد شاہد آفریدی کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 98 میچز میں 8 بار صفر پر اپنی اننگز ختم کی۔ سات بار صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں صائم ایوب (43 میچز)، کامران اکمل (58 میچز)، محمد حفیظ (119 میچز) اور بابر اعظم (128 میچز) شامل ہیں۔صائم کے جلدی آؤٹ ہونے کے باعث پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز بنا سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…