اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی ہے۔پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے مصدقہ فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کے بھائی پیر عمر شاہ وفات پا گئے ہیں۔اہلخانہ کے مطابق عمر شاہ کی طبیعت اچانک رات کو خراب ہوئی اور انہیں قے آنے لگی۔
بتایا گیا کہ قے کے دوران کچھ مواد سانس کی نالی میں چلا گیا جس کے باعث حالت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے وہ فجر کے وقت جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ عمر شاہ اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ مختلف نجی چینلز کی رمضان ٹرانسمیشنز میں شریک ہوتے رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال جولائی میں ان کی آنکھوں کا آپریشن بھی ہوا تھا۔