منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی

datetime 15  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے پہلی بار کھل کر اپنے اور ارباز خان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔ایک انٹرویو میں خوشبو نے سابق شوہر پر دھوکا دہی کا الزام لگایا اور انکشاف کیا کہ ارباز ان کیلئے سب کچھ تھے، مگر مشکل وقت میں وہ کبھی ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔انہوں نے کہاکہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی لڑائی نہیں ہوئی، بلکہ ارباز اچانک بغیر اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے۔ خوشبو نے بتایا کہ انہیں گئے ہوئے پانچ برس بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی وہ ان کی یادوں میں زندہ ہیں۔

اداکارہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ارباز نے خاندان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ اگر میں صرف ایک گھریلو خاتون ہوتیں تو شاید معاملہ مختلف ہوتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی گھریلو ذمے داریاں اور فرائض بھرپور طریقے سے نبھائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے گھر پر موجود ہوں مگر کسی نے پلٹ کر خبر تک نہیں لی، پچھلے پانچ برسوں سے دونوں بیٹے میرے ساتھ ہی ہیں، جب کہ ارباز سے ان کی علیحدگی ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…