صنعاء (این این آئی)یمن میں امدادی آپریشن میں مصروف عمل شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھری گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرہ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کئے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔قبل ازیں مغربی
ساحلی محاذ کے ذرائع نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے جنوبی ڈاریکٹوریٹ الدریھمی پر دھاوا بولا اور شہریوں کو دی جانے والی امداد قبضے میں لیلی۔یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں پر جہازوں کے ذریعے ادویات اور خوراک کا سامان گرایا گیا۔