نیویارک(نیوز ڈیسک) جتنی اہمیت بالی ووڈ میں ڈانس کو دی جاتی ہے اتنی دنیا کی کسی فلم انڈسٹری میں نہیں دی جاتی اوربالی ووڈ فلمیں ڈانس کے بغیر اد ھوری ہیں،بالی ووڈ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس کی صلاحیتیں رکھنے والی فنکاروں کی کمی نہیں، ہیلین،وحیدہ رحمان،وجنتی مالا،ڈریم گرل ہیما مالنی،مدھوبالا،سری دیوی،ریکھا،مادھوری ،ایشوریہ اور موجودہ دور میں دیپیکا،کترینہ اس میدان میں آگے آگے ہیں۔