بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پولیس نے سوشل میڈیا پر معروف شخصیت شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت پانچ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں کے ساتھ ساتھ انسانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ اس سلسلے میں 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شمسو بی بی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے ایک فرضی کہانی بنانے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران شواہد سے معاملہ واضح ہوگیا۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق مقتولہ کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے دو افراد کو نامزد کیا تھا، تاہم تحقیقات آگے بڑھنے کے بعد خود مدعی کا کردار بھی مشکوک پایا گیا اور اسے ملزم بنا کر گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والی مقتولہ کی بہن سے بھی تفتیش کی گئی، جس کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ قتل میں مقتولہ کے خاندان کے بعض افراد مبینہ طور پر ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور وہاں موجودگی کو خاندان کے کچھ افراد ناپسند کرتے تھے، جسے قتل کی ایک ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ قتل کے مقدمے میں مدعی کا خود ملزم بن جانا غیر معمولی صورتحال ہے، تاہم شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے۔ گرفتار پانچوں افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ قتل کے محرکات اور واقعے سے متعلق دیگر حقائق سامنے آسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…