اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

کم عمر میں بال سفید ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

طبی ماہرین کے مطابق وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہونا مختلف عوامل سے جڑا ہوسکتا ہے، جن میں سگریٹ نوشی، ذہنی دباؤ، بعض طبی مسائل اور غذائی اجزا کی کمی شامل ہیں۔

تمباکو نوشی:
اطالوی ڈرمیٹولوجی آن لائن جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں 30 سال کی عمر سے قبل بال سفید ہونے کا امکان غیر تمباکو نوش افراد کے مقابلے میں تقریباً ڈھائی گنا زیادہ پایا گیا۔

ہیئر ڈائی اور شیمپو:
بالوں کو رنگنے والی مصنوعات، بعض ڈائیز اور شیمپو میں موجود کیمیکل بھی بالوں کی قدرتی رنگت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ مصنوعات میں ایسے اجزا شامل ہوتے ہیں جو میلانین کی مقدار کو متاثر کرتے ہیں، جبکہ بالوں کے رنگ میں استعمال ہونے والا ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ بھی قبل از وقت سفیدی کا ایک ممکنہ سبب سمجھا جاتا ہے۔

ذہنی دباؤ:
مسلسل یا شدید ذہنی تناؤ بھی بالوں کے جلد سفید ہونے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی نیویارک یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم پر دباؤ کی کیفیت بالوں کی رنگت برقرار رکھنے والے خلیوں کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس لیے ذہنی دباؤ کو کم کرنا مجموعی صحت کے ساتھ بالوں کے لیے بھی مفید ہوسکتا ہے۔

طبی وجوہات:
بعض بیماریوں، خصوصاً آٹو امیون امراض، کی وجہ سے بھی بال کم عمری میں سفید ہوسکتے ہیں۔ ایک تحقیق میں تھائرائیڈ کی خرابی اور بالوں سے متعلق بعض مسائل کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی، جبکہ ایلوپیشیا ایریٹا، جسے عام طور پر بالوں کا جھڑنا بھی کہا جاتا ہے، بھی بالوں کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

وٹامنز اور غذائی کمی:
جسم میں وٹامن بی 6، بی 12، بائیوٹن، وٹامن ڈی یا وٹامن ای کی کمی بھی قبل از وقت بال سفید ہونے کی ایک ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔ اسی طرح آئرن کی کمی بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

2016 میں انٹرنیشنل جرنل آف ٹریچولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد میں سیرم فیریٹین کی کم مقدار، جو جسم میں آئرن کے ذخیرے کی نشاندہی کرتی ہے، بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے سے منسلک پائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…