ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

معروف پاکستانی اداکار و ماڈل عمران عباس کا شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکار عمران عباس نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے دوری کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا اورکہاہے کہ اب وہ اداکاری کے بجائے اپنے کاروبار اور فلاحی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عمران عباس نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً دو تین سال سے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور اب وہ ٹیلی ویژن پر نظر نہیں آئیں گے۔انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ اپنے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پر پوری توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اس وقت اسلام آباد میں ایک بڑی عمارت کی تعمیر میں مصروف ہیں۔عمران عباس نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے قریب ممتاز سٹی میں 12منزلہ ٹاور تعمیر کر رہے ہیں جس کا نام ایری رکھا گیا ہے اور اس پروجیکٹ کی تکمیل میں ڈھائی سال کا عرصہ لگنے کی توقع ہے۔اداکار نے کہا کہ وہ ان دنوں اپنی توجہ اسی منصوبے پر مرکوز کیے ہوئے ہیں اور تعمیراتی کام کو وقت دے رہے ہیں۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والدین اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں اور ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اس لیے بچوں کی ذمہ داریاں بھی نہیں ہیں، اس وجہ سے وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ ان کا یہ کام صدقہ جاریہ بن کر آخرت میں ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…