اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئندہ 3روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 3 روپے 93پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی نئی قیمت کمی کے بعد 386روپے 30پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 396روپے 96پیسے پر برقرار رہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے جبکہ یہ 17تا 19اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔



















































