جمعرات‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2026 

اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے دیا گیا پولیس ریمانڈ غیر قانونی یا ضرورت سے زیادہ ثابت نہیں ہوتا۔وی نیوز کے مطابق سیشن جج ارشد مرتضیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران اقرار الحسن کے وکلا میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ اور شاہد حسین کریجو کے دلائل سنے۔ وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ اقرار الحسن کو 12 اکتوبر کی رات لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، تاہم گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کے طریقہ کار پر کئی سوالات موجود ہیں۔دفاعی وکلا نے استفسار کیا کہ لاہور سے گرفتاری کے لیے پنجاب کے محکمہ داخلہ سے ضروری اجازت حاصل کی گئی تھی یا ملزم کو کراچی منتقل کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ مبینہ طور پر ایک سورس رپورٹ کی بنیاد پر پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت درج کیا گیا۔وکیل صفائی نے مزید مؤقف اپنایا کہ اقرار الحسن نے سیاسی صورتحال اور صوبے میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، جو آئین میں دیے گئے حقِ آزادی اظہار کے دائرے میں آتا ہے۔سماعت کے دوران دفاع کی جانب سے تفتیشی افسر رانا فیصل کی گرفتاری کے وقت لاہور میں موجودگی پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ وکلا نے مؤقف کی تصدیق کے لیے ان کے کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سیشن جج ارشد مرتضیٰ نے درخواست خارج کردی۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ، جو بطور لنک جج فرائض انجام دے رہے تھے، کی جانب سے منظور کردہ چار روزہ پولیس ریمانڈ کو غیر قانونی یا حد سے تجاوز قرار دینے کی بنیاد موجود نہیں۔عدالتی حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی ضمانت دیتا ہے، تاہم یہ حق آئین اور قانون کے تحت عائد معقول پابندیوں سے مشروط ہے۔ عدالت کے مطابق ملزم کو قانونی طریقہ کار کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ ان کے وکیل اور اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت بھی دی گئی۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…