اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس کو پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جس میں موت کی وجہ پھندا لگنا بتائی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مکمل وجوہات جاننے اور شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے مختلف نمونے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کی رپورٹس موصول ہونے کے بعد دستیاب شواہد کا تجزیہ کیا جائے گا اور اسی بنیاد پر حتمی رپورٹ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
لائبہ اعجاز کی موت سے متعلق پولیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے باوجود واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین فارنزک نتائج اور مزید تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔



















































