دبئی(این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق افغانی کھلاڑی راشد خان نے اپنی رہائش گاہ پر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان کی میزبانی کی، اس دعوت میں مہمانوں کی ضیافت روایتی افغان کھانوں سے کی گئی۔عرفان نے سوشل میڈیا پر اس دعوت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد خان اور ان کی اہلیہ لیلوما کی مہمان نوازی اور کھانوں کی تعریف کی۔سابق بھارتی کرکٹر نے افغانی دعوت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں خوب تعریف کی۔
عرفان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں راشد خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، میں ابھی تک اس کھانے کے بارے میں سوچ بچار میں مصروف ہوں۔سابق بھارتی کرکٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے گائے کا گوشت کھانے پر عرفان پٹھان کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید شروع ہوگئی



















































