اتوار‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2026 |

راولپنڈی(این این آئی) پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔صاحبزادہ فرحان نے گزشتہ روز ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،

انہوں نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ صاحبزادہ نے اپنی سرزمین پر پہلی سیریز کو یادگار بناتے ہوئے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔پاکستانی کپتان نے سیریز میں 79.33 کی شاندار اوسط اور 165.27 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 238 رنز بنائے، جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس کارکردگی کے ساتھ فرحان نے بھارت کے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے رواں سال افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ہوم سیریز میں 229 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ابھیشیک شرما کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی صاحبزادہ فرحان 2 فل ممبر ٹیموں کے درمیان ہونے والی 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کا آغاز 53 گیندوں پر 89 رنز کی میچ وننگ اننگز سے کیا جس کی بدولت پاکستان نے 183 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرتے ہوئے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔30 سالہ پاکستانی بیٹر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 44 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔ ان کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا جبکہ سری لنکن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 133 رنز بنا سکی۔ اس طرح پاکستان نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔فرحان نے سیریز کے آخری میچ میں بھی اپنی عمدہ فارم برقرار رکھی اور محض 47 گیندوں پر 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، جس سے پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 168 رنز بنائے۔ تاہم، فرحان کی یہ کوشش پاکستان کو فتح دلانے میں ناکام رہی اور مہمان ٹیم نے ہدف باآسانی 2 وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز میں واحد کامیابی اپنے نام کرلی جبکہ گرین شرٹس نے سیریز 1ـ2 سے اپنے نام کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سراجیو۔۔خواب ناک شہر


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…