اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر آگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 153 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔



















































