جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری

datetime 16  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  محکمہ موسمیات نے آئندہ روز ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ان کے قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ میں گرمی برقرار رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

جمعہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ شمالی حصوں میں جزوی ابر آلود موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت خنکی میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا کوئی خاص امکان نہیں، تاہم صوبے کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور صبح و رات کے وقت موسم نسبتاً سرد ہونے کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ مقامات پر صبح کے وقت آسمان پر بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی زیادہ تر علاقوں کے موسم کی کیفیت خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…