جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں رقص کی ویڈیو وائرل

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوذ ڈ یسک) پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار یاسر حسین کی ایک قوالی نائٹ میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے،

جس میں دونوں فنکار محفل کے دوران موسیقی اور قوالی سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

تقریب میں صبا قمر اور یاسر حسین نے رسمی انداز اپنانے کے بجائے کھل کر محفل کا حصہ لیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں قوالی کی دھنوں سے محظوظ ہوتے اور خوشگوار انداز میں وقت گزارتے دکھائی دیتے ہیں۔

محفل میں اس وقت سماں مزید روح پرور ہوگیا جب استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور صوفیانہ قوالی ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ پیش کی گئی۔ قوالی کی پُرسوز دھنوں نے تقریب میں موجود افراد کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور شرکا نے بھی بھرپور انداز میں محفل کو انجوائے کیا۔

تقریب کے دوران صبا قمر گہرے میرون رنگ کی خوبصورت میکسی میں نظر آئیں، جبکہ یاسر حسین نے سیاہ رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ دونوں فنکاروں کا بے تکلف انداز تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کرتا دکھائی دیا۔

قوالی نائٹ کے لیے سجائے گئے مقام نے بھی شرکا کی توجہ حاصل کی۔ چھت پر بڑی تعداد میں ننھی سفید روشنیاں لگائی گئی تھیں، جنہوں نے پورے ماحول کو ستاروں بھرے آسمان جیسا منظر دے دیا۔ اس کے علاوہ سنہری روشنیوں اور پھولوں کی آرائش نے تقریب کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا قمر اور یاسر حسین کے انداز کو پسند بھی کیا گیا۔ بعض صارفین نے دونوں کی خوش مزاجی اور محفل میں گھل مل جانے کے انداز کو سراہا، تاہم کچھ افراد نے وائرل ویڈیو پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…