منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

امریکی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھلنے کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا 3 فیصد کمی ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کے ستمبر کے سودے 3.20 ڈالر سے 3.27 فیصد تک کمی کے بعد 94.61 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 3.71 ڈالر یا 3.86 فیصد کم ہوکر 92.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی اور دن بھر قیمت میں کمی کا رجحان غالب رہا جسے سرمایہ کاروں نے مثبت قرار دیا۔سرمایہ کاروں میں یہ امید اس وقت پیدا ہوئی ہے جب ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل معمول پر آنے کا امکان ہے۔

اسی توقع نے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔علاوہ ازیں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کی خبر نے بھی مشرق وسطی میں کشیدگی کم ہونے کی توقعات کو تقویت دی ہے۔ اسی وجہ سے سرمایہ کاروں نے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات کو وقتی طور پر نظر انداز کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے سے آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل محدود ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…