پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں،

جس میں مختلف سیاسی اور قانونی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو خصوصی اہمیت حاصل رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال کے بجائے پمز منتقل کرکے طبی معائنہ کرانے کے فیصلے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی اور دستیاب قانونی راستوں پر بھی مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی جانے والی توہینِ عدالت کی درخواست اور حکومت کی جانب سے ممکنہ قانونی جواب کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس موقع پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اس وقت کسی نئے سیاسی یا آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لیے معاملات کو دانش مندی اور سیاسی تدبر کے ساتھ آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

دوسری جانب ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق بھی مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اس اہم ملاقات میں موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…