اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست میں بعض اعداد محض نمبرز نہیں رہے بلکہ وقت کے ساتھ مخصوص سیاسی حوالوں اور علامتوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔

ان میں 17 اور 804 بھی نمایاں ہیں، تاہم اب ایک دلچسپ اتفاق نے ان دونوں اعداد کو ایک بار پھر سیاسی بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی توہینِ عدالت کی درخواست کو ایک ایسا ڈائری نمبر الاٹ ہوا جس میں 17 اور 804 دونوں اعداد ایک ساتھ موجود ہیں۔ عدالت کے متعلقہ شعبے کی جانب سے درخواست وصول کیے جانے کے بعد جاری ہونے والے ڈائری نمبر میں ان دونوں نمبرز کی موجودگی نے سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کرلی۔

سیاسی مبصرین اور سوشل میڈیا صارفین اس اتفاق کو خاصی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ 804 کا ہندسہ عمران خان کی جیل میں شناخت کے حوالے سے ان کے حامیوں میں ایک معروف علامت بن چکا ہے، جبکہ 17 کو 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے تناظر میں ایک مخصوص سیاسی حوالہ حاصل رہا ہے۔

یوں ایک ہی مقدمے کے ڈائری نمبر میں 17 اور 804 کا اکٹھا آنا کئی لوگوں کے لیے غیر معمولی اور دلچسپ اتفاق بن گیا ہے۔ عام طور پر عدالتوں میں روزانہ بڑی تعداد میں مقدمات کے ڈائری نمبرز جاری ہوتے ہیں، تاہم کسی اہم سیاسی شخصیت کے مقدمے میں ایسے اعداد کا یکجا ہونا سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اس اتفاق نے نہ صرف مذکورہ درخواست کو سیاسی طور پر مزید نمایاں کردیا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…