لاہور(این این آئی)معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک ویڈیو پر غیر مہذب گفتگو کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
رجب بٹ نے سیشن عدالت میں پیش ہو کر اپنی عبوری ضمانت کرا لی۔ ایف آئی اے کے جج نے این سی سی آئی اے سے کیس کے حوالے سے 2نومبر کو ریکارڈ طلب کر لیا اور حکم دیا کہ رجب بٹ کو گرفتار نہ کیا جائے۔



















































