کراچی(این این آئی)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں
ملزمہ دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ دانیہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمہ کو آئندہ سماعت سے قبل عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔عدالت نے ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی مدعیت میں نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے الزام میں دانیہ شاہ کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی عدالتی کارروائی جاری ہے۔



















































