کراچی (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 86 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 129 ڈالر رہ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔



















































