اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں شوہر نے والد اور ملازم کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے لال کرتی میں پیش آیا، جس میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔خاتون کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے، جس کی 9 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ لاش کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے تھے اور منہ پر کپڑا بندھا تھا، بہن کے سسر کی کال آئی، گھر پہنچا تو بہن کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی۔

بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔پولیس نے بتایاکہ ملزم کی خاتون کے ساتھ دوسری شادی تھی، پہلی بیوی طلاق لے چکی تھی، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔متاثرہ فیملی نے کہا کہ مقتولہ کا سسر مقدمے میں نامزد ہے جسے ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…