پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری

datetime 22  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ مکمل، میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات جاری نہ کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے سے متعلق

پمز اسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی میڈیکل رپورٹ کے تفصیلی مندرجات عوام کے سامنے نہیں لائے جائیں گے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا، جہاں مختلف ٹیسٹ اور طبی جانچ کا عمل مکمل کیا گیا۔ معائنے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس دوران شفا انٹرنیشنل اسپتال سے تعلق رکھنے والے دو ماہر امراضِ چشم نے بھی ان کا معائنہ کیا۔

پمز کے ماہر ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کی تفصیلی طبی جانچ کی، جبکہ آنکھوں کے معائنے سے متعلق ماہرین کی رائے کو پمز کے ڈاکٹروں کی مجموعی طبی تشخیص میں شامل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی طبی حالت اور فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ تیار کی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باعث عمران خان کی طبی رپورٹ کی تفصیلات یا اس کے مندرجات ظاہر نہیں کیے جاسکتے۔پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی پرائیویسی اور عدالتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیکل رپورٹ کی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…