پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئیں

۔7 فروری 1992 کو پیدا ہونے والی اسما مشتاق کو مہم جوئی، پہاڑوں اور قدرتی مناظر سے گہری محبت کے باعث کوہ پیمائی کی کمیونٹی میں پہچانا جاتا تھا۔اسما مشتاق حال ہی میں پاکستان کے قراقرم کے سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے لیے مہم کا حصہ بنیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسما نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ کامیابی سے اسپانٹک کی چوٹی سر کی اور اس وقت ان کی صحت بہتر تھی تاہم چوٹی سے واپسی کے دوران انہیں مبینہ طور پر بلند مقام کی بیماری (ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس)کا سامنا کرنا پڑا، گائیڈ نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اسما مشتاق کی میت کی واپسی کے انتظامات کے لیے قراقرم کالنگ ٹریکس متعلقہ حکام سے رابطے اور ان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔اسما مشتاق کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔ صارفین نے ان کی پہاڑوں، ساحلوں اور قدرتی مناظر سے محبت کو یاد کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں بھی کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…