منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

33 افسران کا بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پنشن لینے کا انکشاف

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ریٹائرڈ افسران کی بیرون ملک منتقلی کے بعد اپنی پنشن بھی غیر ملکی کرنسی میں وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 اعلیٰ افسران بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں اور غیر ملکی کرنسی میں خطیر رقم بطور پنشن وصول کر رہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان ان ریٹائرڈ افسران کو سالانہ 34 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگی کرتی ہے، جو کہ براہ راست متعلقہ غیر ملکی کرنسی میں منتقل کی جاتی ہے۔اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ انکشاف ملک میں افسر شاہی کے مالی معاملات اور مراعات کے حوالے سے ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔

مزید برآں کئی ممالک میں رہائش پذیر دیگر ریٹائرڈ افسران کو ملکی کرنسی میں بھی پنشن کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم وزارت خارجہ کے پاس ان تمام افسران کی مکمل تفصیلات موجود نہیں ہیں جو ملکی کرنسی میں پنشن وصول کر رہے ہیں، جس سے ڈیٹا کی فراہمی میں ابہام پیدا ہوا ہے۔ملک کو درپیش معاشی بحران کے دوران سرکاری خزانے سے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران کو خطیر رقوم کی ادائیگی خصوصاً غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی پر عوامی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کو پنشن اصلاحات پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ ملکی زرمبادلہ پر بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…