بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 24  اگست‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے لال کڑتی میں ہوئے 45 سالہ خاتون حنا جاوید کے قتل کے کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم موت کے 12 گھنٹے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نے کیا۔رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی جبکہ پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخموں کے نشانات موجود تھے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کی پیریکارڈیئم، یعنی دل کے گرد موجود جھلی خون سے بھری ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتولہ کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ابتدائی طور پر موت کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا جس کے لیے لاش سے حاصل کیے گئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک کے لیے حاصل کیے گئے نمونے لیڈی کانسٹیبل رافعہ تبسم نے وصول کیے۔واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سول لائنز میں مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج ہے۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کو فراہم کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے پھندا دے کر لٹکایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…