منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکول واپس آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں پیر سے تدریسی عمل معمول کے مطابق بحال ہوگیا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے طلبہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ چھٹیوں کے بعد بچے نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کا دوبارہ آغاز کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعطیلات کے باعث جن بچوں کی پڑھائی متاثر ہوئی، ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو دوبارہ معمول پر لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول سے باہر رہنے کی شرح میں اضافے کو روکنا حکومت کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔

رانا سکندر حیات کے مطابق صوبے کے تمام اسکولوں کے لیے پیر سے جمعہ تک نئے اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے شیڈول کے تحت اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر بچے کو تعلیم کے حصول کے لیے اسکول تک پہنچانا صرف حکومت ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…