ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

جمعہ سے اسلام آباد کی تمام مساجد میں اذان اور نماز ایک وقت ادا ہوگی :سردار یوسف

datetime 29  اپریل‬‮  2015 |

اسلام ا باد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ جمعہ سے اسلام ا باد کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں اذان اور نماز ادا کی جائے گی ، جمعہ کو فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے نظام صلوۃپر عملدر آمد شروع ہو جائے گا۔ امام کعبہ کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ یکم مئی سے اسلام آباد میں تمام مساجد میں ایک ہی وقت میں نماز ادا کی جائیگی ، تمام مسالک کے علماء4 نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے ، جمعہ کو فیصل مسجد میں نظام صلوٰۃ کا آغاز کیا جائیگا ، صدرمملکت بھی جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں ادا کرینگے ، اسلام آباد کے بعد پورے ملک میں نظام صلوٰۃ قائم کیا جائیگا۔ سعودی عرب کی سلامتی کے حوالہ سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کسی کو حرمین شریفین کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ، کسی کو حرمین شریفین کی طرف دیکھنے کی جرات نہیں ، پاکستان نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کے تحفظ پر دو ٹوک موقف اپنایا ہے۔

مزید پڑھئے:سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی9تلواریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…